چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں جنگ بندی، مصری سیکیورٹی وفد کا دورہ اسرائیل

ہفتہ 18-اگست-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر بات چیت کے لیے مصر کے سیکیورٹی وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا اور صہیونی حکام کے ساتھ بات چیت کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصری سیکیورٹی وفد نے اسرائیل کی سیاسی اور فوجی قیادت کے ساتھ ملاقات میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی پر بات چیت کی اور جنگ بندی کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پر بات چیت کی گئی۔

مصری وفد نے ایک ایسے وقت میں اسرائیل کا دورہ کیا ہے جب دوسری طرف فلسطینی تنظیموں کی قیادت قاہرہ میں ہے جہاں مصری حکومت کے زیر نگرانی فلسطینی دھڑوں میں مصالحت اورغزہ میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے امور پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور اسرائیل کے درمیان کئی ماہ سے جنگ بندی کے لیے مصر اور اقوام متحدہ کے زیرنگرانی بات چیت جاری ہے۔ مصر فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی مذاکرات کی بھی نگرانی کررہا ہے تاہم اس سلسلے میں تا حال کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔

مختصر لنک:

کاپی