کیا کبھی آپ نے سنا کہ کوئی پالتو جانور اپنے مالک کے خلاف عدالت میں جا پہنچا ہو اور خود کو نظرانداز کرنے اور لا پرواہی برتنے پر مالک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردے۔ مگر امریکا میں ایک گھوڑے کی طرف سے انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس کے مالک کےخلاف عدالت میں ایک لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔
امریکی ریاست اریگون میں ایک گھوڑے جسے جاسٹیس‘ کا نیا نام دیا گیا ہے کو اس کےملک نے مسلسل نظرانداز کیے رکھا جس کے نتیجے میں وہ بیمار پڑا، جس میں جوئیں اور کیڑے پڑ گئے اور وزن 136 کلو گرام کم ہوگیا۔اس نے کئی ماہ اسی کرب اور تکلیف میں گذارے ،یہاں تک کہ اس کے خصیےبھی خراب ہوگئے اور ویٹرنری ڈاکٹر نےاس کےعلاج کے لیے خصیوں کو نکالنے کی سفارش کی۔
’جاسٹس‘ کو اب نئے نام ’شاڈوہ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسے ریاست کے کاسکیڈ پہاڑوں میإ قائم ایک ’ہارس فارم‘ میں رکھا گیا ہے۔ اب اس کا علاج بھی جاری ہے اور اسے مناسب خوراک بھی مل رہی ہے۔ اس کی طرف سے حیوانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے عدالت میں اس کے مالک کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں گھوڑے کو نظرانداز کرنے پر اس کی صحت، علاج اور خوراک کی مد میں ایک لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عدالت نےدرخواست سماعت کے لیے منظوری کرلی ہے۔