اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی مبینہ کرپشن کے کیسز کی آج جمعہ سے دوبارہ تحقیقات شروع ہو رہی ہے۔ پولیس کےحکام آج وزیراعظم سے کرپشن کیس’پیزک‘ جسے میڈیا میں کیس 4000 کے طور پر جانا جاتا ہے کے بارے میں پوچھ تاچھ کرے گی۔
عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پولیس کرپشن کیسز کے شواہد کے مطابق سوال جواب کیے جائیں گے۔
عبرانی ٹی وی کے مطابق پولیس وزیراعظم کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لینے کی سفارش بھی کرسکتی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے کیسزکی کئی سال سے تحقیقات جاری ہیں۔ وزیراعظم کے خلاف کرپشن کے تین کیسز میں ایک کیس 1000، دوسرا 2000 اور تیسرا 4000 نمبر کے ساتھ مشہورہے۔