فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پر قابض صہیونی فوج نےاندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک درجن فلسطینی زخمی ہوگئے۔
عبرانی ویب سائیٹ ’0404‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ اور انسوگیس کی شیلنگ کی جس کے جواب میں مشعل مظاہرین نے جواب میں سنگ باری کی جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
عبرانی ویب سائیٹ کے مطابق دونوں زخمی فوجیوں کو ’شعار تصدیک‘ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ باب الزاویہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی ایک احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10مظاہرین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے بعض کو موقع پر طبی امداد مہیا کی گئی اور بعض ک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔