جمعه 09/می/2025

فلسطینی غرباء کے لیے یورپ کی 16.4 ملین یورو کی مالی امداد

جمعرات 16-اگست-2018

یورپی یونین کی جانب سے فلسطین کے علاقوں غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے غریب اور محتاج گھرانوں کے لیے 1کروڑ 64 لاکھ یورو کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ رقم فلسطینی اتھارٹی کے ذریعے فلسطینیوں کو دی جائے گی۔

یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ یونین کی جانب سے 15ملین یورو اور آسٹریا کی طرف سے 1.4 ملین یورو کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ رقم غزہ اور غرب اردن کے 64500 غریب خاندانوں کی کفالت پر صرف کی جائے گی۔ ان میں سے 80 فی صد غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

یورپی یونین کے مندوب ’رالف طراف‘ نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں سماجی ترقی، امن اور فلاحی ترقی میں غربت سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین فلسطینی اتھارٹی کی معاونت سے 1 لاکھ آٹھ ہزار غریب فلسطینی گھرانوں کی کفالت کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی