چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس اور قلقیلیہ میں مکانات مسماری کی شرانگیز صہیونی مہم!

جمعرات 16-اگست-2018

قابض صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینی شہریوں کی املاک اور مکانات کی مسماری کا شرانگیز سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز قابض فوج نے بیت المقدس میں العیساویہ میں ایک رہائشی عمارت کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کردیا جب کہ جب المکبر میں ایک بھی ایک مکان کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کر دیا گیا۔

درایں اثناء اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں عزون کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے متعدد مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا گیا۔

مشرقی قلقیلیہ میں بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے عزون پر چھاپہ مارا اور سابق اسیر اسید یاسر سلیم کے اہل خانہ کو زدو کوب کیاْ۔

قابض فوج نے القدس میں العیساویہ کے مقام پر بھی فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور شہریوں کو مکانات خالی کرانے کے نوٹس دیئے۔

مختصر لنک:

کاپی