قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں کو جو مسجد اقصیٰ کے محافظ دستے میں شامل ہیں کو تفتیشی مرکز میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ایک دوسری کارروائی کے دوران صہیونی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے باب الرحمۃ کے قریب سے ایک خاتون کو وحشیانہ تشدد کے بعد پندرہ دن کے لیے مسجد میں داخلے پر پابندی عاید کردی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ کے دیرینہ محافظوں احمد دمیری اور غازی عسیلہ کو گذشتہ روز نوٹس جاری کیے کہ وہ خود کو القشلہ پولیس تھانے میں پیش کریں۔
ادھر اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نمازی براء غزاوی کو دو ہفتوں کے لیے قبلہ اول سے بے دخل کردیا۔
غزاوی نے بتایا کہ صہیونی حکام نے اسے کئی گھںٹوں تک حراست میں رکھا اور اسے حبس بے جا میں غیرانسانی ماحول میں رکھا گیا، جس کے بعد اسے پندرہ روز کے لیے قبلہ اول میں داخلے سے روک دیا۔