اسلامی جمہوریہ ایران کے رہ بر اعلیٰ انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے ترکی پر مسلط کی گئی اقتصادی جنگ میں انقرہ کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشرایک بیان میں سپریم لیڈر کا کہنا تھا امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں۔ امریکی صدر کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش نئی نہیں مگر ایران اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر کوئی فیصلہ کرے گا۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کی طرف سے ترکی کے خلاف چھیڑ گئی اقتصادی جنگ جوا اور پروپیگنڈہ ہے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک دھمکیوں کے ہوتےہوئے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔ انہوں نے امریکا کی طرف سے ایران پر مسلط کردہ تازہ اقتصادی پابندیوں کی مذمت کی اور کہا کہ امریکا پابندیوں کے ذریعے اپنی ظالمانہ شرائط نہیں منوا سکتا۔
ایک سوال کے جواب میں جواد ظریف نے کہا کہ ایران اپنے دفاعی اور میزائل پروگرام پو کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔