شنبه 16/نوامبر/2024

نیند میں افراط قبل از وقت موت کا موجب

پیر 13-اگست-2018

امریکا کی ایک طبی تنظیم کی طرف سےکی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ سونا امراض قلب اور دماغی امراض کا موجب بن سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند میں افراط قبل از وقت موت کا موجب بن سکتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ 10 گھنٹے نیند کرنے والے افراد میں 56 فی صد دماغ اور 49 امراض قلب کے خطرات پیدا ہوجاتے ہیں۔

یہ تحقیق طویل عرصے تک جاری رہی ہے۔ سنہ 1970ء سے 2017ء تک قریبا 30 لاکھ افراد کے سونے اور جاگنے کے معمولات کا مشاہدہ کیا گیا۔

یہ تحقیق کیلی یونیورسٹی کے امراض قلب کے پروفیسر ڈاکٹر چون شینگ کواک کی زیرنگرانی تیار کی گئی۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ نیند میں افراط قلب دماغ کے عوارض میں اضافے کی علامت ہے۔

ڈاکٹر کواک کا کہنا ہے کہ قلبی عوارض کے خطرات میں اضافے کے عوامل اور سانس رکنے کے درمیان گہرا ربط ہے، زیادہ دیر تک سوتے رہنے کے دوران ایسے عوامل زیادہ  پائے جاتے ہیں۔

جامعہ کیلی، مانچسٹر، لیڈزاور ایسٹ انگلو یونیورسٹی نے ایسی 74 تحقیقات  سے نتائج اخذ کیے۔ انہوں نے طویل دورانیے تک سونے والے افراد کی موت کےاسباب وعوامل کا جائزہ لیا تو پتا چلا کہ موت کےاسباب میں طویل نیند کا بھی گہرا دخل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی