پنج شنبه 01/می/2025

ترکی اور ایران امریکا کی غلامی قبول نہیں کریں گے: تہران

پیر 13-اگست-2018

ایران نے ترکی کے خلاف امریکی انتقامی پالیسی اور امریکی پابندیوں پر انقرہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی پابندیوں کے جواب میں ایران ترکی کو ہرممکن سہولت اور تمام طرح کی مدد فراہم کرے گا۔

انہوں نے ترکی کے خلاف امریکی سازشوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ تہران امریکا کی ترکی کے خلاف جارحانہ پالیسی پر انقرہ کے ساتھج ہے۔ بہرام  قاسمی کا کہنا تھا کہ ایران اور ترکی کےدرمیان تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے اور آنے والے دنوں میں تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا کی ترکی کے خلاف پابندیاں بری طرح ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا مسلمان ممالک کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے مگر ایران اور ترکی امریکا کی غلامی قبول نہیں کریں گے۔

ادھر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ایک ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ ترکی امریکا کا نیٹو میں حلیف ہے اور اسے اقتصادی مسائل میں ڈال کرامریکا کا خوش ہونا شرمناک ہے۔

مختصر لنک:

کاپی