انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز شمالی یمن کی صعدہ گورنری میں ایک بس پر بمباری میں 29 بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔
انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی یمن کی صعدہ گورنری میں 29 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔
ریڈ کراس کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بس پرحملے میں جاں بحق ہونےوالے 29 بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔ ان میں 5 سے 10 سال کے بچے شامل ہیں۔
ریڈ کراس کے مطابق بمباری میں 48 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ بمباری کس طرف سے کی گئی ہے۔ کسی فریق نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
یمن کے حکومت مخالف حوثی ملیشیا کے ترجمان محمد عبدالسلام نے الزام عاید کیا ہے کہ بس پربمباری کے واقعے میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد ملوث ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب فوج کے جنگی طیاروں کی صعدہ میں بمباری سے بچوں سمیت 39 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوئے ہیں۔