یکشنبه 17/نوامبر/2024

نائل البرغوثی کا اتھارٹی سے اسیران کے مالی وظائف بحال کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 11-اگست-2018

اسرائیلی جیل میں سب سے طویل عرصے سے قید کاٹنے والے فلسطینی رہ نما نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی  پٹی کے اسیران کے اہل خانہ کی کفالت کے لیے مختص رقوم کی کٹوتی کا فیصلہ واپس لے اور اسیران کی کفالت  بحال کرے۔

مرکزاطلاعات  فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیر رہ نما نائل البرغوثی نے کہا کہ اسیران پوری قوم کے ہیرو ہیں اور فلسطینی اتھارٹی ان کے اہل خانہ کی کفالت کی ذمہ دار ہے۔ انہیں فلسطینی قوم کے حقوق کے حصول کی جدو جہد کی پاداش میں پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

نائل البرغوثی کی طرف سے یہ مطالبہ ایک مکتوب کی شکل میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے کہا ہے کہ ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔ہم خالی معدے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے ہمارے خاندانوں کی کفالت سے سبکدوش ہونے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھوک ہڑتال کی طرف جانے سے روکنا ہے تو فلسطینی اسیران کے اہل خانہ کے روکے گئے واجبات انہیں ادا کردیے جائیں۔ فلسطینی اسیران کے حقوق کا دفاع پوری قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل فلسطینی اتھارٹی نے انتقامی سیاست کے تحت غزہ کی پٹی کے فلسطینی اسیران کے اہل خانہ کو دیے جانے والے مالی وظائف بند کردیے تھے جس پر فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف شدید احتجاج کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی