چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی پولیس اہلکار نے القدس میں فلسطینی شہری قتل کر ڈالا

ہفتہ 11-اگست-2018

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت ایک سیکیورٹی اہلکار نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے العیزریہ میں گولیاں مار کر ایک فلسطینی نوجوان کو قتل کرڈالا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ایک اہلکار کی جانب سے فلسطینی شہری کے قتل کے بعد شہریوں میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی پولیس اہلکار نے 24 سالہ عودہ ابراہیم ابو عصیدہ کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

فلسطینی اتھارٹی کے اہلکار کی جانب سے شہری کے قتل کے بعد مقامی آبادی نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور قاتل کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی