جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل غزہ پرجارحیت کا سلسلہ بند کرے:جرمنی ، فرانس

ہفتہ 11-اگست-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی مسلسل جارحیت پر یورپی ممالک نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فرانس اور جرمنی نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بند کرے اور حالات کو پرسکون بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کہا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں تشدد کے حربوں کا استعمال اور دوسری طرف فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملے امن وامان کی صورت حال کو مزید گھمبیر بنانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے دونوں فریقین پر تحمل سے کام لینے اور کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر زور دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کشیدگی کے نتیجے میں شہریوں کی جانوں کا نقصان ہوسکتا ہے۔ اس لیے دونوں فریقین کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں اور تنازعات کو سیاسی انداز میں بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

ادھر جرمنی وزارت خارجہ نے بھی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔ ایک بیان میں جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے بحران کے حل کے لیے ثالثی کا طریقہ کار اپنایا جائے اور فلسطینی مزاحمت کار اور اسرائیل دونوں تشدد گریز پالیسی پرعمل کریں تاکہ ممکنہ جنگ کے خطرات کو ٹالا جاسکے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر حالیہ ایام میں وحشیانہ بمباری میں متعدد فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی