دوشنبه 12/می/2025

فلسطینی قوم کی قیمت اسرائیلی ریاست کی بقاء ممکن نہیں:مشرقی چرچ

ہفتہ 11-اگست-2018

مشرقی کیتھولک چرچ نے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل اور مغرب کی پالیسیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ مشرقی کیتھولک چرچ کی طرف سے جاری ایک کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کی قیمت پر صہیونی ریاست کی بقاء ممکن نہیں۔ دنیا کو فلسطینی قوم کے حقوق کو تسلیم کرنا ہوگا۔

مشرقی پیٹرک  کیتھولک چرچ کی طرف سے جاری مکتوب ویٹیکن ریڈیو پر نشر کیا گیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کی قیمت پر اسرائیلی ریاست کی بقاء اور اس کے وجود کو ممکن نہیں بنایا جاسکتا۔ مکتوب میں الزام عاید کیا ہے کہ مغرب فلسطین سے عیسائی برادری کو بے دخل کرنے کی سازشیں کررہا ہے۔

مکتوب میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کے تقدس کو قائم رکھنے کےاقدامات کرے۔ القدس کو جنگ کامرکز نہیں بلکہ تینوں آسمانی مذاہب کے مرکز کے طورپر پہچانا جائے۔ القدس مسلمانوں اور مسیحی برادری کا مشترکہ مرکز ہے۔

اس مکتوب پر عیسائی مذہبی رہ نماؤں ابراہیم اسحاق سدراک، پیٹرچ اسکندریہ قبطی کیتھولک کارڈینل مارش بشارہ، انطاکیہ پیٹرک مارا اگناطیوس،کارڈینیل مارلویس روفائیل ساکو، کریکو بڈروک اور ولیم شوملی کے دستخط ثبت ہیں۔ یہ مکتوب کئی آن لائن اخبارات اور سوشل ویب سائیٹ پر شائع کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی