جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاھو کی آئندہ ستمبر میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کا اعلان

جمعہ 10-اگست-2018

اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈانی ڈانون نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو آئندہ ستمبر میں ملاقات کریں گے۔

عبرانی ریڈیو ’کال برما‘ سے بات کرتےہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور نیتن یاھو کے درمیان ملاقات جنرل اسمبلی کے 25 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں ہوگی۔

اسرائیلی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اور صہیونی وزیراعظم میں ہونے والی ملاقات میں ایران پر امریکی پابندیوں، تہران کی جوہری سرگرمیوں اور فلسطینیوں کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات پر بات چیت کی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی