اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ تین روز قبل غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے مرکز پر غلط فہمی میں گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں دو کارکن شہید ہوگئے تھے۔
عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فائرنگ کی آواز سنی۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے توپ خانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دو حماس کارکن شہید ہوگئے تھے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ غزہ کی سرحد کے قریب القسام کے مذکورہ مرکز پر حملے کا پہلے سے حملے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی انجینیرنگ کورنے سوموار کے روز شمالی غزہ میں عسقلان کے مقام پر القسام مرکز پر گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں القسام کےدو کارکن شہید ہوگئے تھے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ تحقیق کے دوران پتا چلا ہے کہ القسام بریگیڈ مرکزکی طرف سے فائرنگ نہیں کی گئی تھی اور نہ ہی حماس اس کی زمہ دار تھی۔ تاہم فوج کی طرف سے غلط فہمی میں فائرنگ کی گئی تھی۔