چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض فوج نے تاریخی مسجد ابراہیمی نمازیوں کے لیے بند کر دی

جمعرات 9-اگست-2018

قابض صہیونی فوج نے یہودی مذہبی تہوار کی آڑ میں بدھ کے روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع تاریخی جامع مسجد الخلیل کو چوبیس گھنٹوں کے لیے سیل کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد ابراہیمی کے ڈائریکٹر حفظی ابو اسنینہ نے بتایا اسرائیلی فوج کی طرف سے کہا گیا تھا کہ مسجد ابراہیمی بدھ رات دس سے  جمعرات کے رات دس بجے تک فلسطینیوں کے داخلے کے لیے بند رہے گی۔

خیال رہے کہ سنہ 1994ء میں مسجد ابراہیمی میں آتش زدگی کے مجرمانہ واقعے کے بعد مسجد کو یہودیوں اور فلسطینی مسلمانوں کے درمیان زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے صہیونی حکام مذہبی تہواروں کی آڑ میں مسجد ابراہیمی میں نماز، اذان اور عبادت پر پابندی عاید کردی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی