قابض صہیونی بلدیہ کی طرف سے بدھ کے روز العیساویہ کے مقام پر فلسطینیوں کے متعدد رہائشی مکانات کی مسماری کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
العیساویہ کی فالو اپ کمیٹی کے رکن محمد ابو الحمص نے بتایا کہ صہیونی بلدیہ کے ایک گروپ نے متعدد کالونیوں پر چھاپہ مارا۔ اسرائیلی پولیس کی طرف سے یہودی بلدیہ کے عملے کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔ انہوں نے العیساویہ میں متعدد فلسطینیوں کے مکانات غیرقانونی قرار دے کر مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے۔
انہوں نے بتایا کہ صہیونی حکام کی طرف سے جن مکانات کو خالی کرنے کے بعد مسمار کرنےنوٹس جاری کیے ہیں وہ پانچ سے 20 سال سے آباد ہیں۔
فلسطینی سماجی کارکن کاکہنا ہے کہ قابض فوج کی طرف سے القدس میں فلسطینیوں کے مکانات مسماری روز کا معمول بن چکا ہے۔