چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کو پہلی بار مصر سے گھریلو استعمال کی گیس کی سپلائی

منگل 7-اگست-2018

مصر کی جانب سے کئی سال کے تعطل کے بعد فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کو گھریلو استعمال کے گیس کی سپلائی شروع کی گئی ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت خزانہ کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مصر کی حکومت نے رفح گذرگاہ کے راستے غزہ کو پہلی بار گھریلو استعمال کے گیس کی سپلائی کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قاہرہ کی طرف سے غزہ کو گیس کی سپلائی کا مقصد علاقے میں ایندھن کے بحران پر قابو پانے میں مدد دینا ہے۔

مصر کی طرف سے گیس کی سپلائی ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب دوسری جانب اسرائیل نے غرب اردن سے کرم ابو سالم گذرگاہ سے غزہ کو ایندھن کی سپلائی کئی ہفتوں سے بند کر رکھی ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے چند  ہفتے قبل کرم ابو سالم گذرگاہ کھولنے کے فوری بعد غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسرائیلی پابندیوں کے باعث غزہ کو تقریبا 2000 ٹن گیس کی ماہانہ قلت کا سامنا ہے۔

غزہ کی پٹی میں ماہانہ گیس کی کھپت 8000 ٹن سے زیادی ہے جب کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کو 5 سے چھ ہزار ٹن گیس فراہم کی جاتی ہے رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی