شنبه 16/نوامبر/2024

جولائی میں الخلیل شہر سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 85 فلسطینی گرفتار

پیر 6-اگست-2018

جولائی کے مہینے میں مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 85 فلسطینیوں کو حراست میں لے کر عقوبت خانوں میں ڈالا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے شعبہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2018ء کے دوران غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے اسرائیلی فوج نے 12 بچوں اور 6 خواتین سمیت پچاسی فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے مہینے میں جون اور گذشتہ مہینوں کی نسبت کریک ڈاؤن میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

گرفتاری کی آڑ میں فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی گئی اور شہریوں کو ہراساں کیا گیا۔

جولائی میں اسرائیلی حکام کی طرف سے الخلیل شہر کے 21 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں دی گئیں، 14 کی انتظامی قید میں توسیع کی گئی اور سات کو پہلی بار توسیع کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی