چهارشنبه 30/آوریل/2025

القدس امور کے فلسطینی انچارج کا بیٹا سلوان سے گرفتار

پیر 6-اگست-2018

اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے مقبوضہ بیت المقدس سے ایک فلسطینی عہدیدار کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران اس کا بیٹا حراست میں لے لیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی انٹیلی جنس حکام نے مسجد اقصیٰ کے جنوبی ٹاؤن سلوان میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں موجود  القدس امور کے فلسطینی انچارج عدنان غبیث کے بیٹے عدی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

عدنان غیث نے ’قدس پریس‘ کو بتایا کہ اسرائیلی حکام اس کے بیٹے کو حراست میں لینے کے بعد شاہراہ صلاح الدین پر واقع القشلہ پولیس سینٹر لے گئے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عدنان غیث نے بتایا کہ صہیونی فوج نے اس کے بیٹے پر سنگ باری اور یہودی اہداف پرمولوٹوف بم پھینکنے کا الزام عاید کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی