اسرائیلی فوج نے وادی گولان میں تازہ فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔ یہ مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وادی گولان میں جاری فوجی مشقیں سنہ 2018ء کی شیڈول مشقوں کا حصہ ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد فوج کو کسی بھی جنگی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار رکھنا ہے۔
بیان میں کہا گیا وادی گولان میں ہونے والی فوجی مشقوں کے دوران بموں کے تجربات کیے جائیں گے۔ اس لیے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی جاسکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فوج کی وسیع پیمانے پر نقل وحرکت اور فوجی گاڑیوں کی نقل وحرکت بھی دیکھی جاسکتی ہے۔
جمعرات کو اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی محاذ پر جنگی مشقیں ختم کی تھیں۔ اس کے علاوہ شام اور لبنان کے محاذوں پر بھی مشقیں کی گئیں۔