فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں ایک صحافی اور ایک سابق اسیر سمیت 13 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات منتقل کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے فلسطینیوں میں اسرائیلی اہداف پرحملوں میں ملوث افراد بھی شامل ہیں۔
حراست میں لیے جانے والوں میں’ ترک ٹی وی ‘ TRT کے رام اللہ کے نامہ نگار ابراہیم عاھد الرنتیسی بھی شامل ہیں۔ انہیں مغربی قصبے رنتیس سے حراست میں لیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے قابض فوج نے رام اللہ کے شمال مغربی قصبے دیر ابو مشعل میں گھر تلاشی کے دوران سابق اسیر ابراہیم ریاض، قلقیلیہ سے دو، بیت لحم سے تین، دیر سامت سے چار، مغربی الخلیل اذنا سے دو، الفوار کیمپ سے دو اور ایک سابق اسیر کو حراست میں لے لیا گیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے الجلزون کیمپ میں تلاشی کے دوران شہریوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑاور لوٹ مار کی۔ مشرقی قلقیلیہ سے فلسطینی شہری ابراہیم ابو حامد اور طارق سلمی کو حراست میں لے لیا۔
بیت لحم سے حراست میں لیے جانے والے شہریوں کی شناخت شادی ابراہیم، ماہر النواورہ، الخلیل گورنری سے فراس وائل ابو شرح، عبداللہ نضال الحروب، حازم جبریل جیاوی اور ابراہیم النجارکو حراست میں لیا گیا۔