یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے جنوب مغربی سعودی عرب میں خمیس مشیط کے مقام پر واقع سعودی عرب کے شاہ خالد فضائی اڈے پر بغیر پائلٹ ڈرون حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’سباء‘ کے مطابق حوثیوں نے ہفتے کے روز خمیس مشیط کے مقام پر شاہ خالد فضائی اڈے پر ’قاصف 1‘ نامی ایک فوجی اڈے پر میزائل گرائے۔
خبر رساں ایجنسی نے یمن کے عسکری ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ بمباری میں جنگی جہازوں کے رن وے کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ اقدام سعودی عرب کی طرف سے یمن میں کی جانے والی بمباری کا رد عمل ہے۔
پچھلے ماہ حوثیوں نے شاہ خالد ہوائی اڈے پر تین بیلسٹک میزائل بھی داغے تھے۔ ان حملوں میں سعودی عرب کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔