جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی شہریوں کی ’الخان الاحمر‘ میں نماز جمعہ کی ادائیگی

ہفتہ 4-اگست-2018

کل جُمعہ کوسیکڑوں فلسطینی شہریوں نے صہیونی حکام کی طرف سے مسماری کے حربے کا سامنا کرنے والے فلسطینی قصبے ’الخان الاحمر‘ میں نماز جمعہ ادا کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق خان الاحمر میں جمعہ کے فلسطینی خطیب نے صہیونی ریاست کے مظالم پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد 40 ہزار تک کرنےکی سازش کررہی ہے۔ اس کےعلاوہ مقبوضہ بیت المقدس کو ہم سے چھینا جا رہا ہے۔ القدس کو معالیہ ادومیم کے ساتھ جوڑ کرشہر کا نقشہ تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے الخان الاحمر کے فلسطینی باشندوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ الخان الاحمر کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی صہیونی سازشیں بری طرح ناکام ہوں گی۔

مختصر لنک:

کاپی