فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک زخمی فلسطینی بچہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 15 سالہ معاذ زیاد الصوری جمعہ کی شام وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں ایک ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔
غزہ میں وزار ت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ معاذ الصوری کا رہائشی تعلق النصیرات کیمپ سے ہے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے گولیاں اس کے پیٹ میں لگی تھیں۔ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 200 سے زاید فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔90 فلسطینی براہ راست گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔