چهارشنبه 30/آوریل/2025

’یہودی قومیت‘ کےکالے قانون نے فوج کو بھی بحران میں ڈال دیا

جمعرات 2-اگست-2018

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ دروز فرقے کے بعد ’عرب بدوؤں‘ نے بھی اسرائیلی فوج سے استعفیٰ دینے کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو ’کے اے این‘ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کویہودیوں کا قومی وطن قرار دیے جانے کے بعد دروز فرقے اور عرب بدوؤں نے اسرائیلی فوج سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

عبرانی ویب سائیٹ کے مطابق یہودی قومیت کے قانون کے فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد ملٹری سروسز چھوڑنے کی دھمکیاں دی ہیں۔

گذشتہ دنوں اسرائیلی فوج کے دروز طبقے سے تعلق رکھنے والے اہلکار نے یہ کہہ کر فوج سے استعفیٰ دے دیا تھا کہ وہ اسرائیل کو یہودی ریاست قرار دیے جانے کے بعد فوج میں خدمات انجام نہیں دے سکتا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے فوجیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی امور کو اپنی فوجی خدمات میں مخل نہ ہونے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فوجیوں کو نسل، مذہب، دین اور انسانیت اقدار کے تحفظ پر کار بند ہونا چاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی