اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ قابض صہیونی آباد کاروں کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی آبادی پر حملوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ یہودی آباد کار فلسطینی شہریوں کی جان ومال پر حملے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ یہودی شرپسند عبرانی زبان میں فلسطینیوں کے گھروں کے باہر اور گاڑیوں پر اشتعال انگیز چاکنگ کی جاتی ہے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کی جانب سے یہودی شرپسندوں کی گرفتاریوں کے باوجود ان کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے۔