جمعه 15/نوامبر/2024

صدر طیب ایردوآن کا عہد تمیمی کو ترکی کے دورے کی دعوت

بدھ 1-اگست-2018

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اتوار کو 8 ماہ قید کے بعد اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والی 17 فلسطینی مزاحمت کارہ  عہد تمیمی کو ترکی کے دورے اور ملاقات کی دعوت دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترک صدر نے فلسطینی کم عمر مزاحمت کارہ کی صہیونی حکام کے خلاف جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر اس کے جذبے کو سراہا۔

ادھر اردن کی ایک یونیورسٹی نے عہد تمیمی کو اعزازی ڈگری جاری کرنے کے ساتھ اسے اپنے ہاں مفت تعلیم کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اردن کی یونیورسٹی کی طرف سے عہد تمیمی کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا  یقین دلایا ہے۔ عمام کی ایک نجی یونیورسٹی کے چانسلر ماھر الحورانی کا کہنا ہے کہ وہ عہد تمیمی کو اپنے ہاں انسانی حقوق کے شعبے میں داخلہ دیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکام نے عہد تمیمی کو تین روز قبل جیل سے رہا کردہا تھا۔ وہ آٹھ ماہ تک صہیونی ریاست کی قید میں رہیں۔

خیال رہے کہ 18 دسمبر 2017ء اسرائیلی فوج کی 20 پارٹیوں میں شامل 100 اہلکاروں نے النبی الصالح میں عہد تمیمی کو حراست میں لینے کے بعد عقوبت خانے میں ڈال دیا۔

اسرائیلیوں نے عہد تمیمی پر 12 مختلف نوعیت کے الزامات کے تحت فرد جرم عاید کی۔ فرد جرم میں تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے، دھمکیاں دینے، تشدد پراکسانے، فوجیوں کے سیکیورٹی امور میں مداخلت کرنے اور فوجیوں کی توہین جیسے الزامات عاید کیے گئے تھے۔

انہی الزامات کے تحت عہد تمیمی کے خلاف مقدمہ چلایا گیا  اور اسے 8 ماہ قید اور 6000 شیکل جرمانہ کی سز سنائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی