جمعه 15/نوامبر/2024

یورپ اور امریکا کے درمیان اختلافات کا فایدہ اٹھائیں گے: ایران

پیر 30-جولائی-2018

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یورپی ملکوں اور امریکا کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ایران کے لیے فایدہ مند ہیں اور ایران امریکا اور یورپ کے درمین پائے جانے والے اختلافات سے فائدہ اٹھائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تہران میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عن قریب امریکا کو معلوم ہوجائے گا کہ کسی دوسرے ملک پر پابندیاں عاید کرنے کا کوئی فایدہ نہیں ہوتا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ایران یورپ اور امریکا کےدرمیان کشیدگی اور اختلافات کا موجب ہے۔ اس وقت امریکا اور یورپ کےدرمیان اختلافات گہرے ہیں اور ہمیں موجودہ صورت حال سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

جواد ظریف نے کہاکہ ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کا وقت گذرگیا۔ ایران عالمی برادری کا حصہ اور امریکا کی ایران کو دیوار سے لگانے کی پالیسی کا میاب نہیں ہوگی۔

مختصر لنک:

کاپی