شنبه 16/نوامبر/2024

ھنیہ کا قطری وزیر خارجہ کو فون، فلسطین کی تازہ صورت حال پر بات چیت

پیر 30-جولائی-2018

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز قطری وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں کےدرمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کےسیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے کہا کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے قطری وزیر خارجہ عبدالرحمان آل ثانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے لیے اسرائیل سرگرم ہے مگر حماس غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔ ان کا کہناتھا کہ اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور کشیدگی ختم کرنے کی کوششوں پر قطری وزیر خارجہ سے بات چیت کی۔

حماس رہ نما نے قطر کی طرف سے فلسطینی قوم کی مدد اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت جاری رکھنے پر دوحہ کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے 12 سال سے پابندیاں عاید ہیں۔ رواں سال 30 مارچ کےبعد سے جاری صہیونی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 162 فلسطینی شہید اور سولہ ہزار سے زاید زخمی ہوگئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی