فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہفتے کے روز اسپتال میں دم توڑ گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مومن فتحی الھمص چند روز قبل غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے خلاف ایک احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگیا تھا۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ الھمص کے سینے میں گولیاں لگی تھیں اور اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء کوفلسطین میں شروع ہونے والی تحریک حق واپسی کے دوران قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 155 فلسطینی شہید اور 17100 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔