فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے شمالی علاقوں میں جمعہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.2 ریکارڈ کی گئی۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے شمالی فلسطینی شہر الجلیل اور اس کے اطراف میں محسوس کیے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہو۔
زلزلے سے لوگ خوف زدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
خیال رہے کہ شمالی فلسطین میں زلزلے روز کامعمول ہیں۔ حالیہ چند ہفتوں کے دوران درجنوں بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے رہے ہیں۔