جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ: آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کوقتل کرنے والی خاتون کوسزائے موت

جمعہ 27-جولائی-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک مقامی عدالت نے اپنے شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کرنے کے جرم میں ملوث خاتون اور اسکے ساتھی کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی ایک فوج داری عدالت نے خاتون ملزمہ اور اس کے آشنا کو المغدور عبدالستار دلول کو قتل کرنےکے الزام میں پھانسی کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارنے کا حکم دیا ہے۔

ملزمان پر عاید کردہ فردم جرم میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملزم دانستہ قتل میں ملوث ہیں۔ ٹرائل کے دوران ان انہوں نے اقرار جرم کیا جب کہ ان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا ہے۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کے ورثاء اور قاتلوں کے درمیان مصالحت کی کوشش کی گئی تھی مگر فریقین خون بہا پر راضی نہیں ہوسکے جسکے بعد ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ عبدالستار دلول کو اس کی اہلیہ اور اس کے آشنا نے یکم جنوری 2018ء کو تشدد کے بعد تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر دیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی