چهارشنبه 30/آوریل/2025

‘اونروا’ کا فلسطینی پناہ گزینوں کی خدمات میں باضابطہ کمی کا اعلان

جمعہ 27-جولائی-2018

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے عالمی ادارے ‘اونروا’  (یو این ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی) نے باضابطہ طور پر پناہ گزینوں کے لیے فراہم کردہ خدمات میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ‘اونروا’ کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ا’ونروا’ ایجنسی کو امریکا اور بعض دوسرے ممالک کی طرف سےفراہم کی جانے والی امداد روکے جانے کے بعد شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی بحران کے باعث وہ فلسطینی پناہ گزین ملازمین کے ساتھ طے پائے معاہدوں میں کی تجدید نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے ‘اونروا’ کو دی جانے والی امداد میں کمی کے بعد وہ فلسطینی پناہ گزینوں کی زیادہ عرصے تک خدمات جاری نہیں رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر2018ء تک فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں موبائل فیلڈ اسپتالوں کو بند  کر دیں گے۔

‘اونروا’ کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد  کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور امداد دینے والے ممالک فلسطینی مہاجرین کو درپیش مالی مشکلات  دور کرنے میں مدد کریں۔

مختصر لنک:

کاپی