یکشنبه 17/نوامبر/2024

فلسطینی نمازیوں کی مسجد اقصیٰ آمد پر پابندیاں عاید

جمعہ 27-جولائی-2018

فلسطینی محکمہ اوقاف کے مطابق صہیونی فوج نے فلسطینی شہریوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر نئی پابندیاں عاید کردی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری مسجد اقصیٰ کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فلسطینی خواتین اور مرد نمازیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے کے لیے شناختی کارڈ پاس  رکھنا لازمی ہے۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اسے فلسطینی مسلمانوں کے مذہبی امور میں مداخلت سے تعبیر کیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز 30 اسرائیلیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

مختصر لنک:

کاپی