جمعه 15/نوامبر/2024

اقوام متحدہ کی غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

جمعرات 26-جولائی-2018

اقوام متحدہ کے ایک سفارتی اجلاس میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے بمباری بند کرتے ہوئے غزہ کا محاصرہ فوری اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

منگل کی شام نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والے اجلاس میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی۔ عالمی سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری کشیدگی کسی نئے انسانی بحران کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے سفارتی اجلاس میں غزہ میں مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان مصر کی مساعی سے ہونے والی حالیہ جنگ بندی کا خیر مقدم کیا گیا اور دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔ اقوام متحدہ کے سفارت کاروں نے غزہ پرعاید کردہ اسرائیلی ناکہ بندی کی مذمت کی اور کہا کہ پابندیوں کے نتیجے میں فلسطینی شہری متاثر ہو رہے ہیں۔

قبل ازیں قوام متحدہ کے مندوب برائے انسانی حقوق شہزادہ رعد الحسین نے کہا تھا فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات ناقبل تصرف ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سفارت کاروں کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات بالخصوص غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی