ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موٹاپے کے شکار افراد کافی میں دودھ کا استعمال نہ کریں کیونکہ دودھ میں حراروں کی مقدار 56.6 فی صد ہوتی ہے جو موٹے لوگوں کے لیے فائدہ مند ہونےکے بجائے نقصادہ ہوتی ہے۔
صحت پر معلومات شائع کرنے والی ویب سائیٹ ’بولڈ اسکائی‘ کے مطابق ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ موٹاپے کی بیماری میں مبتلا افراد سیاہ کافی دودھ ملائے استعمال کریں۔ دودھ کے بغیر کافی میں حراروں کی مقدار 4.5 فی صد ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ دودھ ملی کافی کی نسبت دودھ کے بغیر کافی جسم کو زیادہ طاقت مہیا کرتی ہے۔ آپ دودھ ملا کر استعمال کریں گے تو کافی کی اصل طاقت ختم ہوجاتی ہے تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چونکہ کافی میں کیفین کی کافی مقدار پائی جاتی ہے اس لیے اسے شام کے وقت استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے ورنہ نیند متاثر ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ سیاہ کافی جگر کے کیسنر، امراض قلب، ڈیپریشن، فالج اور دوسرے درجے کے ذیابیطس سے بچاؤ میں بھی معاون ہے۔