اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے منگل کے روز فلسطین کے علاقے غزہ اور غرب اردن کو ملانے والی زمینی گذرگاہ ’کرم ابوسالم‘ جزوی طور پر کھولنے کا حکم دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع کی طرف سے کرم ابو سالم گذرگاہ کھولے جانے کےبعد غزہ کو ایندھن اور گیس کی فراہمی کے ساتھ ادویہ اور خوراک کے سامان کی فراہمی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے نو جولائی کو کرم ابو سالم گذرگاہ بند کردی تھی۔ غزہ اور غرب اردن کےدرمیان تجارتی مقاصد کے لیے یہ واحد راستہ ہے جس کی بندش سے غزہ کی پٹی میں حالات مزید خراب ہوگئے تھے۔
کرم ابو سالم کو غزہ اور غرب اردن کے درمیان تجارتی آمد ورفت کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔ اسی گذرگاہ سے غزہ کو ایندھن اور غذائی مواد فراہم کیا جاتا ہے۔