شنبه 16/نوامبر/2024

کیا آپ نے 3 میٹر لمبی اور اڑھائی من وزنی پستول دیکھی ہے؟

بدھ 25-جولائی-2018

ترکی میں لوہار کے پیشے سے وابستہ ایک صنعت کار نے دنیا کا منفرد پستول تیار کیا ہے جس کی لمبائی تین میٹر اور وزن ایک سو کلو گرام ہے۔

خبر رساں ادارے ’اناطولیہ‘ سے بات کرتے ہوئے ترک لوہار ظفر اردم نے کہا کہ وہ پچھلے 18 سال سے لوہار کےپیشے سے وابستہ ہے اور وہ لوہے کی منفرد چیزیں تیار کرنے کا شوقین ہے۔

اس نے بتایا کہ وہ اس سے قبل ’ٹینس ریکٹ‘ بھی بنا چکا ہے جس کی لمبائی پانچ میٹر تھی۔ اس کے علاوہ درختوں کے نمونے، میز، آہنی ہیلمٹ اور اسکول بیگ شامل ہیں۔

تین میٹر لمبے پستول کے بارے میں اردم نے بتایا کہ اس کی تیاری میں اسے ڈیڑھ ماہ لگے۔ یہ پستول اگرچہ ایک نمائشی ہے مگر یہ “Magnum 357” کی طرز پر بنایا گیا ہے مگر یہ اصل پستول سے دس گنا بڑا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی