چهارشنبه 30/آوریل/2025

14 مئی کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی نوجوان شہید

بدھ 25-جولائی-2018

اسرائیلی فوج کی جانب سے 14 مئی کو غزہ کی پٹی میں ریاستی دہشت گردی کی کارروائی میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی شہری جام شہادت نوش کر گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقے جبالیا میں 14مئی کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی 26 سالہ مجد سھیل محمد عقیل کئی ہفتے موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جام شہادت نوش کرگیا۔

خیال رہے کہ 30 مارچ کو غزہ کی مشرقی سرحد پر شروع ہونے والی تحریک حق واپسی کے دوران اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 155 ہوگئی ہے۔ ان میں بڑی تعداد 14 مئی کے روز اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں جام شہادت نوش کر گئی تھی۔ قابض فوج نے8 شہداء کے جسد خاکی بھی قبضے میں لے رکھے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی