جمعه 15/نوامبر/2024

شام کی طرف سے راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی سائرن بج اٹھے

منگل 24-جولائی-2018

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ سوموار کو شام کے وادی گولان کی طرف سے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے الجلیل شہر میں خطرے  کے الارم بجا دیے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی بتایا کہ خطرے کے سائرن اس وقت بجائے گئے جب شام کی وادی گولان کی طرف سے ایک راکٹ داغ گیا۔

خطرے کے سائرن بجتے ہی یہودی آباد کار محفوظ زمین دوز بنکروں میں چلے گئے۔ اس راکٹ حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج آئے روز شام کے اندر مختلف تنصیبات پر بمباری کرتی ہے جس کے نتیجے میں عام شہریوں اور شامی فوجیوں کے ساتھ غیرملکی عسکری گروپوں کے ارکان بھی مارے جاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی