چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین پراسرائیلی فوج کا میزائل حملہ

منگل 24-جولائی-2018

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیا میں فلسطینی مظاہرین کے ایک گروپ پر قابض اسرائیلی فوج نے میزائل حملہ کیا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں جبالیا کے مقام پر جمع فلسطینیوں کے ایک گروپ کے قریب بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے سے میزائل گرایا۔

قبل ازیں ادھر اسرائیلی فوج نے جبالیا ہی کے مقام پر توپ خانے سے بمباری کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جبالیا کے مقام پر فلسطینیوں کو ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا۔ فلسطینی سرحد پر جمع تھے اور اسرائیل کی طرف کاغذی آتش گیر جہاز پھینکنے اور گیسی غبارے اڑانے کی کوشش کررہے تھے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتیا کہ اسرائیلی فوج نے دیر البلح کے مقام پر ایک مزاحمتی رصدگاہ پر بھی بمباری کی تاہم بمباری سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مختصر لنک:

کاپی