اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ طے پائے جنگ بندی معاہدے اور کشیدگی میں کمی کے فیصلے پرعمل درآمد کے لیے غزہ پرعاید کردہ پابندیوں میں نرمی پر غور کررہی ہے۔
اسرائیل کے کثیرالاشاعت اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سیکیورٹی حکام حکومت سفارش کریں گے کہ وہ غزہ کی پٹی پرعاید کردہ پابندیوں میں اتوار سے نرمی کا فیصلہ کرے۔
عبرانی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی حکام مصر اوراقوام متحدہ کی مساعی سے حماس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے تازہ اعلان کو مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اخباری رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ حکومت جلد ہی گزہ کی پٹی کی تجارتی گذرگاہ کرم ابو سالم کو کھولنے اور غزہ کے ماہی گیروں کو سمندر میں سابقہ معاہدوں کے مطابق چھ سمندری میل تک مچھلیوں کے شکار کی اجازت دے گی۔