فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے کل اتوار کے روز سیکڑوں یہودی بلوائیوں کے مسجد اقصیٰ پر دھاووں اور عبادت کی آڑ میں مقدس کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ غصب صہیونی برائی کا مافیا ہیں جن کےہاتھوں مسجد اقصیٰ کی حرمت مسلسل پامال ہو رہی ہے۔ اس برائی کے مافیا سے قبلہ اول کو بچانا تمام مسلمانوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
اسلامی جہاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی شرپسند اسرائیلی حکومت اور ریاستی اداروں کی سرپرستی میں قبلہ اول کی بے حرمتی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہودی آباد کار اور صہیونی ریاست دونوں القدس اور الاقصیٰ کے حوالےسے مذہبی دہشت گردی کے مرتکب ہیں۔ مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی کسی بڑے طوفان کا پیشہ خیمہ بن سکتی ہے۔
اسلامی جہاد نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کو جس طرح کے خطرات کا سامنا ہے اس کے لیے عالم اسلام کا فوری طورپر متحرک ہونا ضروری ہے۔ عالم اسلام اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور فلسطینی قوم بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے قبلہ اول کے دفاع کے لیے اپنا فرض ادا کرے۔