چهارشنبه 30/آوریل/2025

بلٹ پروف جیکٹ کے باوجود فوجی کو گولی کیسے لگی؟اسرائیلی تحقیقات

پیر 23-جولائی-2018

تین روز قبل غزہ کی سرحد پر نامعلوم فلسطینی نشانہ باز کی گولی سے بلٹ پروف جیکٹ پہنے فوجی کو گولی لگنے اور اس کے نتیجے میں فوجی اہلکار کی ہلاکت نے فوج کو حیران وپریشان کردیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار ’معاریو‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فوج نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کی ہیں کہ آیا جمعہ کے روز فوجی کو بلٹ پروف جیکٹ پہننے کے باوجود گولی جیکٹ کو کیسے پھاڑتی ہوئی فوجی کے جسم میں داخل ہوئی اور اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی ہے۔

عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فوج نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور وہ یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا گولی کیسے بلٹ پروف زرہ اور جیکٹ کے باوجود فوجی کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز غزہ کی سرحد پر نامعلوم فلسطینی نشانہ باز کی گولی لگنے سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی