یکشنبه 17/نوامبر/2024

’قبلہ اول پر سیکڑوں یہودیوں کی یلغار’یہودی قومیت‘ کے قانون کانتیجہ ہے‘

پیر 23-جولائی-2018

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے کہا ہے کہ اتوار کے روز سیکڑوں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا اور مقدس مقام کی بے حرمتی حال میں اسرائیل کو یہودیوں کا قومی وطن قرار دینے کے ظالمانہ قانون کا نیتجہ ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں حماس رہ نما نے کہا کہ اسرائیلی کنیسٹ نے صہیونی ریاست کو دنیا بھر کے یہودیوں کا قومی ملک قرار دیا اور اب صہیونی حکومت اس قانون کو نافذ کرنے کے لیے میدان میں اتر آئی ہے۔ قبلہ اول پر یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی حرمتی کا تازہ اشتعال انگیز واقعہ یہودی قومیت کے قانون کو آگے بڑھانے کا حصہ ہے۔

انہوں نے مسجد اقصیٰ میں موجود فلسطینی خواتین اور نوجوانوں کی جانب سے یہودی شرپسندوں کو روکنے کی کوششوں کو سراہا  اور کہا کہ یہودی آباد کاروں کی مذہبی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے غرب اردن اور القدس سمیت ملک کے تمام حصوں سے شہریوں کو قبلہ اول میں پہنچنا ہوگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیل کی انتہا پسند جماعتوں کی اپیل پر سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

مختصر لنک:

کاپی