فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے ایک ڈرون حملہ کرکے دو فلسطینی شہریوں کو زخمی کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے بغیر پائلٹ کے ایک ڈرون طیارے کے ذریعے شمالی غزہ میں مشرقی جبالیا کے مقام پر فلسطینیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگارکے مطابق قابض فوج نے جبالیا میں واپسی احتجاجی کیمپ کے قریب فلسطینیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔
ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون طیارے کی مدد سے غزہ کی شمالی سرحد پر کاغذی آتش گیر جہاز اور گیسی غبارے اڑانے والے فلسطینیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا۔