شنبه 03/می/2025

موجودہ صدی کا طویل ترین چاند گرہن 27 جولائی کو دیکھیے!

ہفتہ 21-جولائی-2018

چاند گرہن اور سورج گرہن جیسے مظاہر فطرت کے واقعات اکثر سامنے آتے رہے ہیں مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں صدی کا طویل ترین چاند گرہن 27 جولائی کی شب کو دیکھا جا سکے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق چاند گرہن تمام عرب ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔ چاند گرہن کا دورانیہ ایک گھنٹہ 43 منٹ ہوگا اور اس موقع پر چاند زمین سے بہت دور فاصلے پر ہوگا۔

چاند گرہن مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیا، مشرقی افریقا اور جنوبی افریقا میں دیکھا جاسکے گا تاہم شمالی امریکا، یورپ اور شمالی ایشیا میں چاند گرہن نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ چاند گرہن کے زیادہ تر اسباب میں سورج اور زمین کا چاند کے درمیان آنا ہے۔ بعض ممالک میں چاند گرہن کا دورانیہ چا ر گھنٹے تک ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 21 ویں صدی میں چاند گرہن کے 228 واقعات رونما ہوں گے۔ آخر چاند گرہن چار اپریل 2015ء کو دیکھا گی جس کا دورانیہ چار منٹ اور 43 سکینڈز تھا۔

مختصر لنک:

کاپی